بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقعد کے اندر حرکت محسوس ہونے سے وضو کا حکم


سوال

وضو کرنے کے بعد اگر مقعد کے اندر کچھ حرکت محسوس ہو تو کیا اس سے بھی وضو ٹوٹ جائے گا ؟

جواب

مقعد کے اندر محض حرکت کے محسوس ہونے کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹے گا، جب تک خروجِ ریح یا خروجِ نجاست کا یقین یا ظن غالب نہ ہو اس وقت تک وضو باقی رہے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"ولو شك في نجاسة ماء أو ثوب أو طلاق أو عتق لم يعتبر ... قوله: ولو شك إلخ) في التتارخانية: من شك في إنائه أو في ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن."

(کتاب الطھارۃ، جلد: 1، صفحه: 151، طبع: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں