بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی نکل جائے تو نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر منی نکل جائے تو انسان نماز پڑھ سکتا ہے؟

جواب

نماز کی شرائط میں سے ہے کہ   نماز پڑھنے والے کا بدن اور کپڑے پاک ہوں ،جب منی نکل جائے گی تو انسان ناپاک ہوجائے گا اور اگر کپڑ ے میں لگے گی تو کپڑے بھی ناپاک ہوجائیں گے ،لہذا اس  کے لیے بغیر غسل کیے نماز پرھنا جائز نہیں ، اسی طرح اگر کپڑا ناپاک ہے تو اس کو دھونا یا تبدیل کرنا لازم ہو گا۔

قرآن کریم میں ہے :

"وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ." ﴿المدثر: ٤﴾

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب."

(الفصل الاول في الطهارة وستر العورة،ج:1،ص:58،ط:دار الفكر بيروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"نجاسة المني عندنا مغلظة."

(باب الانجاس،ج:1،ص:314،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101359

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں