بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

منی کے نکلنے سے غسل کا حکم


سوال

اگر بیوی سے بات کرنے یا   ہاتھ لگانے  سے منی کے قطرے نکل آئیں تو کیا انڈرویر اور پاجامے کا متاثرہ حصہ دھو لینا کافی ہے یا غسل واجب ہو جائے گا؟

جواب

اگر بیوی سے ملاعبت کے دوران منی  (وہ گاڑھا مادہ جو شہوت کے ساتھ کود کرنکلتا ہے اور اس کے بعد شہوت کم یا ختم ہوجاتی ہے) نکل آئے تو اُس کی وجہ سے غسل لازم ہو گا، محض کپڑے کے متاثرہ جگہ کو دھو لینا کافی نہیں ہو گا۔لیکن اگر  قطرے مذی  کے ہوں ،(جو بیوی سے ملاعبت کے وقت ابتدا  میں نکلتے ہیں، اور اس سے شہوت ختم نہیں ہوتی ) منی  نہ ہوں تو پھر جس جگہ یہ قطرے  لگے ہوں اسے  دھوکر پاک کرنا اور  نماز ،تلاوت کے لیے وضو کرلینا کافی ہوگا ۔

العناية شرح الهداية (1/ 60):

(والمعاني الموجبة للغسل إنزال المني على وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم واليقظة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201611

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں