بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگنی میں لڑکے والوں سے مویشیوں کا مطالبہ کرنا


سوال

ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ منگنی کے موقع پر لڑ کی والے لڑکے والوں سے پیسوں کے علاوہ بکروں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں تقریباً 3 یا 4 یا 5 بکروں کی ڈیمانڈ۔ یہ عمل شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں شادی یا منگنی کے موقع پر   دونوں جانب سے مطالبہ کے بغیر ایک دوسرے کو جو تحائف  اپنی مرضی و خوشی سے دیے جاتے ہیں، ان کا لینا دینا شرعاً جائز ہے۔ لیکن اس موقع پر مخصوص اشیاء، سامان، زیورات یا مویشیوں کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں