بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگنی کے موقع پر چاندی کا سکہ دینا


سوال

 رشتہ پکا ہونے پر چاندی کا سکہ یا کچھ علامت دینا کیسا ہے؟

جواب

رشتہ پکا ہونے پر کسی مطالبہ کے بغیر جانبین کی طرف سے لڑکا اور لڑکی کو اگر کچھ دیا جاتا ہے تو اس میں حرج نہیں، جیساکہ عمومًا منگنی پر لڑکے والوں کی طرف سے لڑکی کو انگوٹھی وغیرہ دی جاتی ہے۔ البتہ اگر اس عمل کو لازم سمجھ کر بطور رسم و رواج کیا جاتا ہو تو ایسا عمل شرعًا ثابت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں