بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

منگیتر سے بات کرنا اور تحائف دینا


سوال

میری کزن چچا کی بیٹی سے منگنی ہوئی ہے تو  کیا میں اس سے باتیں کرسکتاہوں،  تحائف دے سکتاہوں اور اس کو دیکھ سکتا ہوں ؟

جواب

جس لڑکی سے منگنی ہو جائے وہ نکاح تک اجنبی ہی رہتی ہے، اس سے فون پر بات چیت کرنا یا ملاقاتیں کرنا ناجائز ہے۔ تاہم پردہ وغیرہ احکام کی رعایت رکھتے ہوئے خاندان کے بڑوں کے ذریعے تحائف بھجوانے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201869

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں