بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگیتر کے ساتھ زنا کرنا


سوال

السلام علیکم، مفتی صاحب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ میری ایک رشتہ دار ہیں ان کی منگنی ایک لڑکے سے ہوئی تھی اور لڑکی کا کہنا یہ ہے کہ اس لڑکے نے زبردستی اس کے ساتھ زنا کردیا ہے، منگنی کے بعد ایک دن گھر پر اکیلا پا کر، لڑکا بھی اس بات کو قبول کررہا ہے، اور ان کی شادی جنوری میں طے ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ لڑکے کے لیے شریعت نے کیا سزا مقرر کی ہے اور اس کا کفارہ کیسے ادا ہوسکتا ہے؟ جزاک اللہ

جواب

نکاح سے قبل منگیتر کے ساتھ شہوت پوری کرنا اسی طرح حرام ہے جس طرح عام عورت کے ساتھ شہوت رانی کرنا حرام ہے ، البتہ اگر مذکورہ لڑکا اور لڑکی دونوں اپنے گناہ پر صدق دل سے نادم وشرمندہ ہوں اور اپنے برے عمل پر اللہ تعالی سے سچی توبہ کریں اور آئندہ عفت کی زندگی گذارنے کا عزم بھی تو ایسے لوگوں کو اللہ تعالی سے معافی کی امید رکھنی چاہیے ،بکثرت توبہ واستغفار ہی اس کا کفارہ ہے ۔


فتوی نمبر : 143412200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں