بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگیتر بات چیت سے انکار کردے اور اس سے رشتے میں پیچیدگی کا اندیشہ ہو تو اس کا کیا حل ہے؟


سوال

 میرا ایک دوست اپنی منگیتر لڑکی سے بات کرتا تھا،  کچھ تلخیوں کی وجہ سے لڑکی نے بولا کہ میں اب بات نہیں کروں گی،  کیوں کہ وہ اللہ سے وعدہ کر چکی ہے،  تو اس کے لیے کچھ کفارہ یا حل بتا دیں،  دوست پریشان ہے کہیں لڑکی کے گھر والوں کو پتا نہ چلے اور  رشتوں میں پیچیدگی نہ ہو۔

جواب

 لڑکا اور لڑکی نکاح سے پہلے ایک دوسرے کے حق میں اجنبی ہوتے ہیں،  منگنی کی حیثیت محض وعدہِ نکاح  کی ہے، ، منگنی کرنے  کے بعد  منگیتر  بھی دیگر اجنبی لڑکیوں کی طرح نامحرم ہی ہوتی ہے، اور نامحرم لڑکی سے  تعلقات رکھنا، ملنا جلنا، اور ہنسی  مذاق   یا بغیر ضرورت بات چیت  کرنا جائز نہیں ہے، اور میسج پر تعلقات رکھنے کا بھی یہی حکم ہے لہذا آپ کے دوست کا اپنی منگیتر سے بات چیت کرنا درست نہیں تھا، اور اس کی منگیتر کا یہ فیصلہ درست  ہے کہ وہ بات چیت نہیں کرے گی، لہٰذا دونوں کو چاہیے کہ اب تک جو غیر ضروری تعلق رکھا ہے، اس پر  خدا کے حضور اپنے اس گناہ پر سچے دل سے توبہ کریں، اور رشتوں میں پیچیدگی کا جو اندیشہ ہے اس کا حل یہی ہے کہ رخصتی میں تاخیر نہ کی جائے۔

"الدر المختار مع رد المحتار  " میں ہے:

"وفي الشرنبلالية معزيا للجوهرة: ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى."

قوله وإلا لا) أي وإلا تكن عجوزا بل شابة لا يشمتها، ولا يرد السلام بلسانه قال في الخانية: وكذا الرجل مع المرأة إذا التقيا يسلم الرجل أولا، وإذا سلمت المرأة الأجنبية على رجل إن كانت عجوزا رد الرجل - عليها السلام - بلسانه بصوت تسمع، وإن كانت شابة رد عليها في نفسه، وكذا الرجل إذا سلم على امرأة أجنبية فالجواب فيه على العكس اهـ.

وفي الذخيرة: وإذا عطس فشمتته المرأة فإن عجوزا رد عليها وإلا رد في نفسه اهـ وكذا لو عطست هي كما في الخلاصة."

(كتاب الحظر و الإباحة، ‌‌فصل في النظر والمس، ج:6، ص:369، ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407102030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں