بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منگیتر کی دوسری لڑکی سے دوستی کے بارے میں گھر والوں کو بتانا


سوال

میرے منگیتر کا کسی اور لڑکی سے افئیر (دوستی کا چکر) چل رہا ہے، میں نے کسی کو بھی نہیں بتایا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ میرا اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتانا جائز ہے یا نہیں ؟

 

جواب

اگر واقعتًا  آپ  کے منگیتر کا کسی دوسری لڑکی سے دوستی کا چکر ہے تو  آپ کو  چاہیے کہ سب گھر والوں کو بتانے کے بجائے گھر کے بڑوں میں سے ایک دو افراد کو ان حالات سے باخبر کردیں، تاکہ وہ حالات کا جائزہ لے کر اس رشتہ کو باقی رکھنے یا ختم کرنے کے بارے میں بروقت مناسب فیصلہ کرسکیں، ایسا کرنے سے آپ کو پردہ دری کا گناہ بھی نہیں ملے گا؛ لہٰذا   آپ کے  لیے اپنے گھر کے بڑوں کو اس بارے میں باخبر کرنا جائز، بلکہ بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں