بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مانعِ حیض انجیکشن لگانے کے بعد اگلے مہینے حیض کا خون بیس دنوں سے بڑھ جانے سے حیض کا حکم


سوال

 آج کل کچھ عورتیں بہ امرِ مجبوری  مانعِ حیض انجکشن لگا تی  ہیں، مثلًا عمرہ پر جانے، نفلی اعتکاف  میں  بیٹھنے یا رمضان المبارک کے روزوں کے تسلسل کےلیے، لیکن بعد والے مہینہ میں  تھوڑا تھوڑا خون دس دن سے بھی بڑھ جاتا ہے، بلکہ بیس دنوں سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اگرچہ مقدار کم ہوتی ہے، لیکن ضرور اور مسلسل ہوتی ہے اور یہ صرف صبح کے وقت  کے بعد بیداری میں ہوتاہے۔ ایسی حالت میں عبادات اور ہم بستری کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مانعِ  حیض انجیکشن  لگانے کے بعد اگلے مہینے حیض کا خون   دس  دنوں سے بھی بڑھ جاتاہے تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ ہر مہینے عورت کی جو عادت ہے  وہی دن حیض کے شمار ہوں گے اور باقی دن جو خون آیا ہے وہ استحاضہ شمار ہوگا؛  لہذا عادت کے دنوں سے جو اوپر خون آیا ہے اس میں  عبادات بھی ادا کرےگی اور حقِّ  زوجیت بھی ادا کرنا جائز ہے ۔

فتح القدیر میں ہے :

"(قوله: و لو زاد الدم على عشرة أيام و لها عادة معروفة دونها ردت إلى أيام عادتها) فيكون الزائد على العادة استحاضةً و إن كان داخل العشرة، وهل تترك بمجرد رؤيتها الزيادة؟ اختلف فيه، قيل: لا إذا لم يتيقن بكونه حيضًا لاحتمال الزيادة على العشرة، و قيل: نعم استصحابًا للحال ولأن الأصل الصحة و كونه استحاضة بكونه عن داء و هو الأصح، و إن لم يتجاوز الزائد العشرة، فالكل حيض بالاتفاق، و إنما الخلاف في أنه يصير عادةً لها أولا إلا إن رأت في الثاني كذلك، و هذا بناء على نقل العادة بمرة أو لا، فعندهما لا، و عند أبي يوسف نعم. وفي الخلاصة  و الكافي: أن الفتوى على قول أبي يوسف."

 (کتاب الطهارة، باب الحیض و الاستحاضة، جلد۱ / ۱۷۶ ۱۷۷ / ط : دار الفکر ) 

فتاوی شامی میں ہے:

"(و دم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتًا كاملًا (لايمنع صومًا و صلاةً) و لو نفلًا (و جماعًا)."

( کتاب الطهارۃ، باب الحیض، جلد ۱ / ۲۹۸ / ط : دارالفکر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212202150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں