بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

منی اور مذی اگر رقیق ہو تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟


سوال

منی اور مذی اگر رقیق ہو اُسکا رگڑ دینا پاکی کے لئے کافی ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ منی اور مذی اگر رقیق ہو،تو رگڑدینا کافی نہیں ہے، بل کہ اس کو اتنا دھونا ضروری ہے جس سے نجاست کا اثر مکمل طور پر ختم ہوجائے، البتہ اگر ایک یا دوبار دھونے سے اس کا اثر زائل ہوجائے تو مزید تیسری بار دھونا بہتر ہے۔

الدرالمختار میں ہے:

"(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض."

(كتاب الطهارة، باب الأنجاس، ج:1، ص:316/317، ط:ايچ ايم سعيد)

وفیہ ایضاً:

"(ويطهر مني) أي: محله (يابس بفرك) ولا يضر بقاء أثره ۔۔۔(وإلا) يكن يابسا أو لا رأسها طاهرا (فيغسل) كسائر النجاسات ولو دما عبيطا على المشهور (بلا فرق بين منيه) ولو رقيقا لمرض به (ومنيها) ولا بين مني آدمي وغيره كما بحثه الباقاني (ولا بين ثوب) ولو جديدا أو مبطنا ورجحه في الحلية بما حاصله: إن كلامهم متظافر على أن الاكتفاء بالفرك في المني استحسان بالأثر على خلاف القياس، فلا يلحق به إلا ما في معناه من كل وجه، والنص ورد في مني الرجل ومني المرأة ليس مثله لرقته وغلظ مني الرجل، والفرك إنما يؤثر زوال المفروك أو تقليله وذلك فيما له جرم، والرقيق المائع لا يحصل من فركه هذا الغرض فيدخل مني المرأة إذا كان غليظا ويخرج مني الرجل إذا كان رقيقا لعارض."

(كتاب الطهارة، باب الأنجاس، ج:1، ص:312/ 313، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100305

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں