دار الاسلام میں اگر ہندو پرانا مندر گرا کر اس کو نیا بنائے اور پرانے مندر کی اینٹوں کو ایک مسجد کا متولی خرید کر مسجد کی تعمیر میں استعمال کرے ۔ تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
بہتر یہ ہے کہ مسلمان اپنی جمع شدہ رقم سے نئی اینٹیں خرید کر مسجد میں لگائیں، اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو مندر کی پرانی اینٹیں خرید کر مسجد کی تعمیر میں لگانا درست ہے،بشرطیکہ ان اینٹوں پر غیرمسلموں کے ایسے نقوش و آثار موجود نہ ہوں جو شرعاً ممنوع ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201291
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن