بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمانوں کے ملک میں مندر بنوانا


سوال

کیا مسلمان ملک میں ہندو مندر بنا سکتے ہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں!

جواب

مسلم ممالک میں غیر مسلموں کی نئی عبادت گاہیں بنانے کی شرعًا اجازت نہیں، اور  نہ ہی سرکاری سطح پر کسی قسم کا تعاون فراہم کرنا جائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں ہندؤں کے لیے سرکاری سطح پر مندر بنوانا غیر اللہ کی پرستش میں معاونت فراہم کرنا ہے، جو کہ بنصِ قرآنی حرام ہے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

مسلم ممالک میں غیر مسلم اقوام کی عبادت گاہ، مندر وغیرہ تعمیر کرنے کا حکم

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200705

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں