بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منت کا جانور گم ہونے کی صورت میں منت کے پورا ہونے کا حکم


سوال

منت کا جانور اگر گم ہو جائے تو اب کیا حکم ہے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ اگر متعین جانور کو صدقہ کرنے کی منت مانی گئی تھی تو اس کے گم ہونے سے منت ساقط ہوجائےگی، البتہ دوبارہ ملنے پر اس کا صدقہ کرنا ضروری ہوگا، اور اگر کسی غیرمتعین جانور کی منت مانی گئی تھی تو جانور خریدنے کے بعد گم ہونے سے منت ساقط نہیں ہوگی،  بلکہ کوئی دوسرا جانور خرید کر صدقہ کرکے منت پوری کرنا ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وكذا لو ماتت فعلى الغني غيرها لا الفقير

(قوله: فعلى الغني غيرها لا الفقير) أي ولو كانت الميتة منذورةً بعينها لما في البدائع أن المنذورة لو هلكت أو ضاعت تسقط التضحية بسبب النذر، غير أنه إن كان موسرًا تلزمه أخرى بإيجاب الشرع ابتداء لا بالنذر، و لو معسرًا لا شيء عليه أصلًا."

(كتاب الاضحية، ج:6، ص:325، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144208200534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں