بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

من زار العلماء فكأنما زارني حدیث ہے یانہیں؟


سوال

"مَن زارَ العُلماء فكأنّما زارَنيْ" حدیثِ نبوی ہے یا نہیں؟

جواب

سوال میں آپ نے جس روایت کے متعلق دریافت کیا ہے، یہ روایت سنداً موضوع (من گھڑت)ہے، چنانچہ  حافظ ابنِ عرّاق رحمہ اللہ "تنزيه الشريعة"میں مذکورہ روایت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:

"من حَدِيث أنس فِي قصَّة بَيِّنَة الْكَذِب".

(یہ روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ایک قصہ میں مروی ہے،جس کا جھوٹ ہونا بالکل واضح ہے)۔

علامہ عجلونی رحمہ اللہ  "كشف الخفاء ومزيل الألباس" میں لکھتے ہیں:

قالَ في الذَّيل: في إسنادِه حفصٌ كذابٌ".

(حافظ سیوطی رحمہ اللہ نےذيل اللآلي المصنوعةمیں لکھاہے کہ اس  روایت کی سند میں حفص کذاب ہے)۔

ملا علی قاری  رحمہ اللہ نےبھی"المصنوع في معرفة الحديث الموضوع"اور"الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة"میں  حافظ سیوطی رحمہ اللہ کے مذکورہ کلام کو نقل کیا ہے۔علامہ شوکانی  رحمہ  الله"الفوائد المجموعة"میں لکھتےہیں:

"فِي إِسْنَادِهِ كذابٌ."

(اس روایت  کی سند میں کذاب ہے)۔

خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ روایت سنداَ موضوع(من گھڑت) ہے، لہذا اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنا درست نہیں ہے۔

"تنزيه الشريعة المرفوعة عن الأخبار الشنيعة الموضوعة "میں ہے:

"حَدِيثٌ: "مَنْ زَارَ عَالِمًا فَكَمَنْ زَارَنِي، وَمَنْ صَافَحَ عَالِمًا فَكَمَنْ صَافَحَنِي، وَمَنْ جَالَسَ عَالِمًا فَكَمَنْ جَالَسَنِي، وَمَنْ جَالَسَنِي فِي دَارِ الدُّنْيَا أَجْلَسَهُ اللَّهُ مَعِي غَدًا فِي الْجَنَّةِ ". (نجا) مِن حَدِيثِ أنسٍ فِي قصَّة بَيِّنَة الْكَذِب".

(کتاب العلم، الفصل الثالث، ج:1، ص:272، رقم:57، ط:دار الكتب العلمية-بيروت)

"كشف الخفاء ومزيل الألباس "میں ہے:

 "مَنْ زَارَ الْعُلَمَاءَ فكأنما زَارَنِي، ومن صافح العلماء فكأنما صَافَحَنِي، وَمَنْ جَالِسَ الْعُلَمَاءَ فَكَأَنَّمَا جَالَسَنِي، وَمَنْ جَالَسَنِي فِي الدُّنْيَا أُجلس إليَّ يَوْمِ الْقِيَامَةِ.  قالَ في الذَّيل: فِي إِسْنَادِهِ حفصٌ كذّابٌ.

( كشف الخفاء، حرف الميم، ج:2، ص:251، رقم:2494، ط:مكتبة القدسي/ المصنوع، حرف الميم، ص:183، رقم:335، ط:مؤسسة الرسالة/ الأسرار المرفوعة،ص:345،رقم:490، ط:مؤسسة الرسالة)

"الفوائد المجموعة في الأحاديث الموضوعة"میں ہے:

حَديثٌ: "مَنْ زَارَ الْعُلَمَاءَ فَقَدْ زَارَنِي، ومن صافح العلماء فكأنما صَافَحَنِي، وَمَنْ جَالِسَ الْعُلَمَاءَ فَكَأَنَّمَا جَالَسَنِي، وَمَنْ جَالَسَنِي فِي الدُّنْيَا أُجلس إليَّ يَوْمِ الْقِيَامَةِ. فِي إِسْنَادِهِ كذابٌ."

(كتاب الفضائل، في فضائل العلم وما ورد فيه،  ص:285، رقم:39، ط:دار الكتب العلمية-بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں