بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

من و سلوی کی تعیین


سوال

 کیا من اور سلوٰی جنت سے نازل شدہ کھانا تھا یا پھر اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں زمین سے ہی پیدا کی ہیں؟

جواب

"من "  ایک شیریں  چیز تھی، دھنیے  کے سے دانے ترنجبین کے مشابہ رات کو اوس  میں  برستی،صبح کو ہر شخص اپنی ضرورت کے موافق چن لیتا اور "سلوی"  ایک پرندے  کا نام ہے جس کو بٹیر کہتے ہیں یا اور کوئی پرندہ  ہے جو مشابہ بٹیر کے ہوتا ہے ، شام کو لشکر کے گرد ہزاروں جانور جمع ہوجاتے اندھیرا ہونے کے بعد پکڑ لاتے اور کباب بنا کر کھاتے ۔(ماخوذ  از معارف القرآن  مولانا ادریس کاندھیلوی)۔احادیث اور آثار میں اس بات کی صراحت نہیں ہے کہ یہ "من و سلوی" جنت سے نازل شدہ تھے یا معمول کے مطابق زمینی مخلوق ہی تھے ؛  اس  لیے  اس میں توقف  ہی بہتر ہے۔

تفسير القرطبي  میں ہے:

"اختلف في المن ما هو وتعيينه على أقوال فقيل الترنجبين «٣» - بتشديد الراء وتسكين النون ذكره النحاس ويقال الطرنجبين بالطاء وعلى هذا أكثر المفسرين وقيل: ... قال ابن عطية: السلوى طير بإجماع المفسرين."

(سورہ بقرہ آیت نمبر ۵۷ ج نمبر ۱ ص نمبر ۴۰۶،دار الکتب المصریہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201106

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں