بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معمولات وارشیہ نام رکھنا


سوال

معمولات وارشیہ نام کا مطلب اور معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہےاور یہ کس زبان کا ہے ا گر پہلے سے کسی نے یہ نام رکھا ہےتو بدل دیں اگر اس کو بدلنا ہے تو پھر کوئی اچھا سا نام تجویز فرمائے ۔

جواب

واضح رہے کہ بچوں کا نام ان کی شخصیت کی پہچان ہوتا ہے،جسکی وجہ سے  بچوں کے اچھے نام رکھنا شریعت میں مطلوب ہے ،اور اچھے ناموں سے مراد یہ ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام ،صحابیات رضوان  اللہ تعالی عنہم  اجمعین یا  صالحین میں سے کسی کا نام ہو یا اچھے معنی پر مشتمل نام ہو،اور اگر برے معنی پر مشتمل نام ہو تو ایسا نام رکھنا حسبِ معنی حرام یا مکروہ ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں معمولات وارشیہ   بے  معنی  (بے مقصد) لفظ ہے ، اس نام کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام ،صحابیات رضوان  اللہ تعالی عنہم  اجمعین یا  صالحین میں سے کسی کا نام ہو یا اچھے معنی پر مشتمل نام ہو رکھ لیں ، یا اسلامی ناموں کے حوالے سے ہماری ویب  سائٹ پر وزٹ کریں جس میں آپ کو نا م اور اس کے معنی مل جائیں گے ۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406102174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں