بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصیبت کو دور کرنے کے لیے وظیفہ


سوال

میں جوائنٹ فیملی سے ہوں ایک گھر میں دو بھائی کھانا پینا اپنا الگ الگ ہے لیکن باروچی خانہ اکٹھا ہی ہے تو میں جب کوئی چیز رکھتی ہوں مثلاً دودھ یاکچھ بھی تو اس میں سے نکال کر ملاوٹ کر دی جاتی ہے گھر کا ماحول خراب نہ ہو اس لئے کچھ بول بھی نہیں سکتی ،مہربانی کر کے کوئی وظیفہ بتا دیں کہ ایسا نا ہو،اور میری چیزیں محفوظ رہیں۔

جواب

صورت مسئولہ ميں سائلہ کو اگر اپنے گھر کےکسی فرد پر شک ہے کہ وہ چیزوں میں ملاوٹ کررہا ہے تو اس پر نظر رکھی جائے بغیر ثبوت کے کسی  کو مورد الزام نہ ٹھرایاجائے اس سے اختلاف جنم لےگا،اور اگر ممکن ہو تو اپنا سامان اپنے الگ خانے میں تالہ لگا کر رکھیں، ساتھ ساتھ قرآن کریم کی    یہ آیت  "حسبناالله ونعم الوكيل" کاورد کرتی رہیں انشاءاللہ بہتری آئےگی۔

(اعمال قرآنی ،مؤلفہ حضرت تھانوی ؒ،ص:19،ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101199

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں