بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مالک مکان کا گھر کی چابی رکھنا


سوال

کیا مالکِ  مکان کو کرایہ پر دیے  جانے والے گھر کی ایک چابی رکھنے کا اختیار ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مالکِ  مکان نے جو گھر کرائے پر دیا ہے، شرعاً اس کو اس کی چابی رکھنے کی اجازت ہے؛  تاکہ کسی موقع پر کوئی حادثہ ہو یا ضرورت پیش آئے تو یہ کام آسکے،  البتہ یہ واضح رہے کہ  جب تک کرایہ دار معاہدے کے مطابق گھر میں رہائش پذیر ہو یا اس کی فیملی رہائش پذیر ہو، مالکِ مکان کو گھر میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، لہٰذا اگر اس دوران  مذکورہ گھر میں  کوئی نقصان ہوجائے  تو مالک مکان کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے، اور اس سے بھی پوچھ  گچھ  کی  جا سکتی ہے۔

عالمگیری میں ہے:

"إذا وقع عقد الإجارة صحيحا على مدة أو مسافة وجب تسليم ما وقع عليه العقد دائمًا مدة الإجارة. كذا في المحيط."

(الفتاوى الهندية (4 / 437)، (الباب الثاني عشر في صفة تسليم الإجارة)، کتاب الاجارۃ، الناشر: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں