بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مالی تنگی دور کرنے کے لیے وظیفہ


سوال

کام میں برکت نہیں،بہت پریشان ہوں، مالی تنگی ہے، قرض میں ہوں، پریشان ہوں، زندگی میں سکون نہیں رہا،  وظیفہ بتائیں!

جواب

مالی تنگی دور کرنے  اور قرض کی ادائیگی   کے لیے درج ذیل چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے مالی تنگی بھی دور ہوجائے گی، مال میں برکت بھی آئے گی   اور  قرض کے بوجھ سے خلاصی  بھی ہوجائے گی:

(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(2) نماز و روزے کی پابندی کریں۔

(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(4) سود سے دور رہیں۔

(5) روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(6) اگر داڑھی منڈاتے یا کترا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔ 

(7) درج ذیل اوراد میں سے جو پڑھ سکیں پڑھیں:  روزانہ 21 بار پڑھیں : 

 "اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".

ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:

"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ."

(آپ کے مسائل اور ان کا حل ، جلد چہارم ، ص: 249،ط۔مکتبہ لدھیانوی)

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101638

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں