بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کے مقولہ ’’عقلمند وہ ہے جِسے اللہ کے احکامات کی سمجھ ہو دنیا کے معاملات کی سمجھ عقلمندی نہیں ہے‘‘ کی تحقیق وحوالہ


سوال

 عقلمند وہ ہے جِسے اللہ کے احکامات کی سمجھ ہو ، دنیا کے معاملات کی سمجھ عقلمندی نہیں ہے۔

کیا یہ احمد بن ابی الحواری رحمہ اللہ کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

یہ   احمد بن ابی الحواری رحمہ اللہ کا  اپنا قول نہیں ہے، بلکہ انہوں نے اسے  وکیع بن الجراح رحمہ اللہ سے نقل کیاہے، یعنی یہ وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کا مقولہ ہے۔  ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ (المتوفى: 281ھ) نے اسے اپنی سند کے ساتھ درج ذیل الفاظ میں نقل فرمایا ہے: 

"حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعَ بْنَ الْجَرَّاحِ، يَقُولُ: «الْعَاقِلُ مَنْ عَقَلَ عَنِ اللَّهِ، عَزَّ وَجَلَّ أَمْرَهُ وَلَيْسَ مَنْ عَقَلَ تَدْبِيرَ دُنْيَاهُ»."

 (العقل وفضله (ص: 42) برقم (38)، ط/ مكتبة القرآن - مصر)

نیز اسی مقولے کو  أبو نُعيم اصبهانی رحمہ اللہ  (المتوفى: 430ھ)نے بھی اپنی سند کے ساتھ بواسطہ احمد بن ابی الحواری  رحمہ اللہ امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ سے نقل فرمایا ہے، ان کی عبارت ملاحظہ فرمائیں : 

"حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعًا، يَقُولُ: «إِنَّمَا الْعَاقِلُ مَنْ عَقَلَ عَنِ اللَّهِ أَمْرَهُ، وَلَيْسَ مَنْ عَقَلَ أَمَرَ دُنْيَاهُ»."

(حلية الأولياء، ذكر طوائف من جماهير النساك والعباد، وكيع بن الجراح، (8/ 370)، ط/ السعادة - بجوار محافظة مصر، 1394هـ)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144502101779

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں