بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مال میراث پر قبضہ کرکے مال بڑھایا تو حقداروں کو کس حساب سے حصہ دیا جائے گا؟


سوال

۱۔زید نے مشترکہ مال میراث پرقبضہ کرکے اس مال سے تجارت کیا اور مال بڑھادیا، اب زید واپس مال اپنے حقدارو ں کو دینا چاہتا ہے ،تو زید اصل رقم دےگا یاتمام مال؟

۲۔70 فیصد مال زید کااپنا تھا اور 30فیصد  مال مغصوب تھا ،تواب زید حقدارو ں کو30 فیصد کے حساب سے مال دے گا یاآدھا حصہ دے گا ؟

جواب

1،2۔صورت مسؤلہ میں  زید   نے  میراث کے مشترکہ مال سے ٪30 فیصد لگایا تھا ،لہذا زید پر لازم ہے کہ کاروبار کے ٪30 فیصد اور اس میں جو نفع ہوا دونوں کو تمام وارثوں میں شریعت کے مطابق تقسیم کرے ۔  

مجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے:

 "(المادة ١٠٧٣) ‌تقسيم ‌حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابهم بنسبة حصصهم. فلذلك إذا شرط لأحد الشركاء حصة أكثر من حصته من لبن الحيوان المشترك أو نتاجه لا يصح."

                              (ص 206 ط:نور محمد )

فقط والله  اعلم 


فتوی نمبر : 144310101109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں