بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مال حرام سےپرورش پانے والے بدن سے متعلق ایک حدیث


سوال

جو گوشت اور خون حرام مال ودولت سے پرورش پائے گا ، وہ جنت میں نہیں جائےگا، اس حدیث  کا  حوالہ بتادیں۔ 

جواب

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتےہوئے سنا:بلاشبہ اللہ تعالی عزوجل نے جنت پر ایسے بدن کو حرام قرارديا ہے جو حرام مال سے پرورش پائے‘‘۔ اس حدیث کا حوالہ درج ذیل ہے: 

"اتحاف الخيرة المهرة"میں ہے:

"عن أبي بكر الصّديق- رضي الله عنه- قال: سمعتُ رسولَ الله - صلّى الله عليه وسلّم -يقول: "إنّ الله- عزّ وجلّ- حرّم على الجنة جسداً غُذِي بالحرام".رواه أبو داود الطيالسيُّ وعبدُ بن حميد وأبو يعلى الموصليُّ بسندٍ مدارهُ على عبد الواحد بن زيد، وهو ضعيفٌ".

(كتاب الفتن، باب في من حرم الله عليه الجنة،ج:8، ص:224، رقم:7836، ط: دار الوطن للنشر-الرياض/مسند أبو يعلى الموصلي، مسند أبي بكر الصديق، ج:1، ص:84، رقم:83، ط:دار المامون للتراث-دمشق/مسند عبد بن حميد، من مسند جابر بن عبد الله، ص:345، رقم:1138، ط:مكتبة السنة- القاهرة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144205201154

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں