بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مکی شخص کے لیے عمرہ کا احرام کہاں سے باندھنا افضل اور بہتر ہے؟


سوال

مسجد عائشہ سے عمرہ کرنا کیسا ہے ؟  میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مسجد جعرانہ سے احرام باندھا کروں۔

جواب

صورت مسؤلہ میں سائل  اگرمکی ہو یعنی  مکہ مکرمہ  کارہنے والاہویامکی کےحکم ہو(یعنی آفاقی میقات سے باہر رہنے والاہو ،  ایک عمرہ مکمل کرکے ،اس کے تمام ارکان سے فارغ ہونے کے بعد،حدود حرم میں موجود ہو ،اور وہ دوبارہ عمرہ کرنا چاہتاہو) تو وہ "حل" میں (یعنی حدود حرم سے باہر اور میقات کے اندر رہتے ہوئے ) کہیں سے بھی عمرہ کا احرام باندھ سکتا ہے(مسجد عائشہ سے بھی اور مسجد جعرانہ سے بھی)،البتہ دیگر مقامات کے مقابلہ میں "تنعیم(مسجد عائشہ)" سے احرام باندھنا افضل اور بہتر ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(و) الميقات (لمن بمكة) يعني من بداخل الحرم (للحج الحرم وللعمرة الحل) ليتحقق نوع سفر و التنعيم أفضل.

و في الرد : (قوله يعني إلخ) أشار إلى ما في البحر من قوله والمراد بالمكي من كان داخل الحرم سواء كان بمكة أو لا، وسواء كان من أهلها أو لا. اهـ.

فيشمل الآفاقي المفرد بالعمرة والمتمتع والحلال من أهل الحل إذا دخل الحرم لحاجة كما في اللباب (قوله ليتحقق نوع سفر) لأن أداء الحج في عرفة، وهي في الحل فيكون إحرام المكي بالحج من الحرم ليتحقق له نوع سفر بتبدل المكان، وأداء العمرة في الحرم فيكون إحرامه بها من الحل ليتحقق له نوع من السفر شرح النقاية للقاري فلو عكس فأحرم للحج من الحل أو للعمرة من الحرم لزمه دم إلا إذا عاد ملبيا إلى الميقات المشروع له كما في اللباب وغيره (قوله والتنعيم أفضله) هو موضع قريب من مكة عند مسجد عائشة، وهو أقرب موضع من الحل ط أي الإحرام منه للعمرة أفضل من الإحرام لها من الجعرانة، وغيرها من الحل عندنا وإن كان - صلى الله عليه وسلم - أحرم منها لأمره - عليه الصلاة والسلام - عبد الرحمن بأن يذهب بأخته عائشة إلى التنعيم لتحرم منه والدليل القولي مقدم عندنا على الفعلي وعند الشافعي بالعكس ."

(كتاب الحج، مطلب في المواقيت، 2/ 478 ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411102213

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں