بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مخصوص رات میں بلائیں نازل ہونے کا عقیدہ رکھنا


سوال

ہندؤوں کے "دیوالی تہوار" میں ایک رات آتی ہے جس کو "کالی چودس" کہا جاتا ہے، ہندؤوں کا ماننا ہے کہ اس رات میں بلائیں نازل ہوتی ہیں؛ اس لیے رات کو دیے جلا کر پوجا کی جاتی ہے، لیکن کچھ مسلمان یہ مان کر کہ اس رات بلائیں نازل ہوتی ہیں اور سحر کا اثر جلدی ہوتا ہے؛ اس لیے بلاؤوں سے بچنے کے لیے سورۂ بقرہ پڑھ کر پانی میں دم کر کے گھروں کی دیواروں پر چھڑکتے ہیں، اس طرح سورۂ بقرہ پڑھنا ثابت ہے؟

جواب

کسی رات میں بلاؤں کے نازل ہونے اور سحر کے جلد اثر انداز ہونے کا عقیدہ رکھنا توہم پرستی ہے، لہذا مذکورہ رات میں ہندؤوں کی دیکھا دیکھی مسلمانوں کا سورۂ بقرہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے گھر کی دیواروں پر چھڑکنا جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201432

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں