بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریزر اتارکر نماز پڑھنا


سوال

بریزر اتار کر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورت کا  چہرہ، دونوں ہتھیلیوں  اور دونوں قدم  کے علاوہ سارا جسم اس کا "ستر" ہے،  پس نماز کے دوران   اگر  عورت کے اعضائے مستورہ  چھپے ہوئے ہوں تو اس کی نماز درست ہو جائے گی، باقی کسی خاص لباس کا پہننا نماز کی حالت میں ضروری نہیں ہے۔

"فتاوی ہندیہ" میں ہے:

"ستر العورة شرط لصحة الصلاة إذا قدر عليه، كذا في محيط السرخسي".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202901

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں