بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکان پر بینک سے قرضہ لینے والے سے مکان دلانے پر اجرت لینا


سوال

اگر کسی کو مکان لے کر دیں ،اور یہ بات معلوم ہو، کہ اس نے اس پر بینک سے قرضہ لینا ہے، تو اس مکان دلانے پر جو اجرت ملے گی وہ جائز ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مکان دلانے پر جو اجرت لی جارہی ہے ،وہ جائز ہے ،البتہ پھر خریدار کا اس گھر کے بدلے میں بینک سے سودی قرضہ  لینا یہ اس کا اپنا فعل ہے ،اس کی وجہ سے مکان دلانے کی اجرت میں کوئی خرابی نہیں آئے گی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"ولا يكره بيع ما يتخذ منه السلاح كالحديد ونحوه؛ لأنه لا يصير سلاحا إلا بالعمل ونظيره أنه يكره بيع المزامير، ولا يكره بيع ما يتخذ منه المزمار، وهو الخشب والقصب، وكذا بيع الخمر باطل، ولا يبطل بيع ما يتخذ منه، وهو العنب كذا هذا."

(كتاب الغصب، ج:7، ص:142، ط:دار الكتب العلمية)

مختصر القدوری میں ہے:

"ويكره بيع السلاح في أيام الفتنة ولا بأس ببيع العصير ممن يعلم أنه يتخذه خمرا."

(كتاب الحظر والاباحة، ص:241، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101197

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں