بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مجہول قرآن پڑھنے والے امام کا حکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے محلے کی مسجد میں امام صاحب قرات میں غلطی کرتے ہیں مثال کے طور پر  "بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَا يَبْغِيَانِ" کے"لَا" کو بہت موٹا پڑھتے ہیں "وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا رَبَّنَا أَرِنَا" میں" أَرِنَا" کی را ءمیں امالہ کرتے ہیں "أَتَتْكَ آيَاتُنَا" میں" أَتَتْكَ" کے الف کو ایک الف کے برا بر کھینچتے ہیں تو کیا اس طرح پڑھنا درست ہے؟ اس سے قرآن کے معنی میں کوئی تبدیلی واقع تو نہیں ہوتی؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر واقعۃً کوئی امام صاحب اس طرح قراءت کرتے ہوں  تو اس کا حکم یہ ہوگا کہ مذکورہ بالا تینوں صورتوں میں چونکہ معنی کی تبدیلی واقع نہیں ہو رہی۔ بلکہ قرآن کریم کو مجہول پڑھنا لازم آرہا ہے، لہٰذا اس طرح پڑھنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی، البتہ اس طرح پڑھنا  قرآن کے حسن و زینت کے خلاف ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے، تاهم اس طرح کی مجہول قرأت کرنے والے امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے، لیکن ایسے امام کو چاہیے کہ مشق کر کے اپنی قرأت کو درست کرنے اور خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کی کوشش کرتا رہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ومنها القراءة بالألحان إن غير المعنى وإلا لا إلا في حرف مد ولين إذا فحش وإلا لا ،بزازية.

 (قوله بالألحان) أي بالنغمات، وحاصلها كما في الفتح إشباع الحركات لمراعاة النغم (قوله إن غير المعنى) كما لو قرأ - {الحمد لله رب العالمين} [الفاتحة: 2]- وأشبع الحركات حتى أتى بواو بعد الدال وبياء بعد اللام والهاء وبألف بعد الراء، ومثله قول المبلغ رابنا لك الحامد بألف بعد الراء لأن الراب هو زوج الأم كما في الصحاح والقاموس وابن الزوجة يسمى ربيبا.

(قوله وإلا لا إلخ) أي وإن لم يغير المعنى فلا فساد إلا في حرف مد ولين إن فحش فإنه يفسد، وإن لم يغير المعنى، وحروف المد واللين وهي حروف العلة الثلاثة الألف والواو والياء إذا كانت ساكنة وقبلها حركة تجانسها، فلو لم تجانسها فهي حروف علة ولين لا مد. [تتمة]

فهم مما ذكره أن القراءة بالألحان إذا لم تغير الكلمة عن وضعها ولم يحصل بها تطويل الحروف حتى لا يصير الحرف حرفين، بل مجرد تحسين الصوت وتزيين القراءة لا يضر، بل يستحب عندنا في الصلاة وخارجها كذا في التتارخانية. مطلب مسائل زلة القارئ".

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) ،كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، وما ويكره فيها، فروع مشى المصلي مستقبل القبلة هل تفسد صلاته، 1/ 630،ط: سعيد)

وفيه أيضا:

"(والأحق بالإمامة) تقديما بل نصبا مجمع الأنهر (الأعلم بأحكام الصلاة) فقط صحة وفسادا بشرط اجتنابه للفواحش الظاهرة، وحفظه قدر فرض، وقيل واجب، وقيل سنة (ثم الأحسن تلاوة) وتجويدا (للقراءة، ثم الأورع) أي الأكثر اتقاء للشبهات. والتقوى: اتقاء المحرمات".

" (قوله ثم الأحسن تلاوة وتجويدا) أفاد بذلك أن معنى قولهم أقرأ: أي أجود، لا أكثرهم حفظا وإن جعله في البحر متبادرا، ومعنى الحسن في التلاوة أن يكون عالما بكيفية الحروف والوقف وما يتعلق بها قهستاني".

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) ،1/ 557،ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100904

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں