بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مجبوری میں موبائل پر نکاح کرنا


سوال

کیا فون پر نکاح ہو جاتا ہے اگربہت زیادہ مجبوری ہو تو؟

جواب

موبائل پر نکاح منعقد نہیں ہوتا، البتہ اگر موبائل پر کسی شخص کو وکیل بنا دیا جائے اور وہ وکیل اُس کی طرف سے دوسری مجلس میں ایجاب یا قبول کر لے اور ایجاب و قبول اور گواہان سب ایک ہی مجلس میں ہوں تو ایسی صورت میں نکاح جائز ہو گا؛ لہٰذا بصورتِ مسئولہ مجبوری کی حالت میں وکالت والی صورت کو اختیار کیا جائے۔

الفتاوى الهندية (1/ 268):
"(ومنها) سماع الشاهدين كلامهما معاً، هكذا في فتح القدير". 
 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں