بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مجبور ہو کر ناپاکی کی حالت میں قرآن اٹھانا پڑا


سوال

میں الماری  سے کپڑے نکال رہی تھی،  قرآن پاک وہاں رکھا ہوا تھا، قرآنِ  پاک مجھ سے ٹھنڈا ہوگیا اور  میں اس وقت ناپاکی کی حالت میں تھی،   مجھے مجبوری میں قرآن پاک خود اٹھا نا پڑا؛  کیوں کہ وہاں دوسرا کوئی نہیں تھا، اب میں کیا کروں؟

جواب

اگر آپ نے قرآنِ مجید کو کسی حائل کے بغیر اٹھایا تو توبہ و استغفار  کیجیے، یہی اس کا تدارک ہے۔

واضح  ہو کہ ناپاکی کی حالت میں  بوقتِ ضرورت قرآن مجیدکو ایسے پاک کپڑے کے ساتھ چھو سکتے ہیں جو  کہ  اس وقت پہنا ہوا نہ ہو، لیکن  اس حالت میں ملبوس (پہنے ہوئے) کپڑوں سے قرآن پاک کو پکڑنا یا چھونا جائز نہیں  ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 292):

"(وقراءة قرآن) بقصده (ومسه) ولو مكتوباً بالفارسية في الأصح، (وإلا بغلافه) المنفصل، كما مر (وكذا) يمنع (حمله) كلوح وورق فيه آية.

 (قوله: وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمةً كلمةً كما قدمناه، وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور، كما قدمه المصنف، (قوله: بقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية، (قوله: ومسه) أي القرآن ولو في لوح أو درهم أو حائط، لكن لا يمنع إلا من مس المكتوب، بخلاف المصحف فلا يجوز مس الجلد وموضع البياض منه. وقال بعضهم: يجوز، وهذا أقرب إلى القياس، والمنع أقرب إلى التعظيم، كما في البحر: أي والصحيح المنع، كما نذكره، ومثل القرآن سائر الكتب السماوية، كما قدمناه عن القهستاني وغيره، وفي التفسير والكتب الشرعية خلاف مر، (قوله: إلا بغلافه المنفصل) أي كالجراب والخريطة دون المتصل كالجلد المشرز، هو الصحيح، وعليه الفتوى؛ لأن الجلد تبع له، سراج، وقدمنا أن الخريطة الكيس. أقول: ومثلها صندوق الربعة، وهل مثلها كرسي المصحف إذا سمر به؟ يراجع."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201879

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں