بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے جنازہ کی چارپائی پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادر ڈالنا


سوال

کیا میت کے اوپر ایسی چادر ڈالنا جائز ہے جس پر آیت الکرسی لکھی ہوئی ہو؟

جواب

جنازہ پر قرآنی آیات اور کلمہ لکھی ہوئی چادر ڈالنا درست نہیں ہے، کیوں کہ یہ شریعت سے ثابت نہیں ہے اور اس میں بے ادبی اور بے احترامی کا خطرہ ہے۔ (از میت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا، جلد:۱ ص:۶۲)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 246): 

"وقد أفتى ابن الصلاح بأنه لايجوز أن يكتب على الكفن يس و الكهف ونحوهما خوفًا من صديد الميت ... وقدمنا قبيل باب المياه عن الفتح أنه تكره كتابة القرآن وأسماء الله تعالى  على الدراهم والمحاريب والجدران وما يفرش، وما ذاك إلا لاحترامه، وخشية وطئه ونحوه مما فيه إهانة فالمنع هنا بالأولى".

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144202200412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں