بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو قبر سے نکالنے کے بعد دوبارہ غسل دینا


سوال

کسی نے میت کو قبر سے نکال کر اس کے ساتھ ( زنا )زیادتی کی تو کیا، تو  میت کو دفنانے سے پہلے دوبارہ  غسل دینا ہو گا یا نہیں؟

جواب

اگر کسی شخص نے مذکورہ حرکت کی، تو اس نے ایک حرام اور ناجائز کام کا ارتکاب کیا  اور اس کا یہ فعل شرعاً انتہائی قابلِ مذمت اور قابلِ ملامت ہے،تاہم جب  میت کو ایک مرتبہ غسل  دے کر دفن کر دیا گیا، تو اس کو دوبارہ غسل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن مذکورہ شخص کو چاہیے کہ اپنی اس قبیح حرکت پر صدقِ دل سے توبہ  و استغفار کرے اور اس طرح کے فعل سے کلی طور پر اجتناب کرے اور حاکم وقت کی ذمہ داری ہے کہ ایسی حرکت کرنے والےکو اس فعل کے مناسب تعزیراً  سزا دے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت ہو۔

"بدائع الصنائع" میں ہے:

"أما بيان كيفية وجوبه، فهو واجب على سبيل الكفاية ،إذا قام به البعض سقط عن الباقين ؛لحصول المقصود بالبعض ،كسائر الواجبات على سبيل الكفاية، وكذا الواجب هو الغسل مرة واحدة، والتكرار سنة، وليس بواجب حتى لو اكتفى بغسلة واحدة، أو غمسة واحدة في ماء جار جاز؛ لأن الغسل إنما وجب لإزالة الحدث،فقد حصل بالمرة الواحدة ،كما في غسل الجنابة."

(فصل صلاة الجنازة، فصل الغسل، 300/1، ط: دارالكتب العلمية)

فتاوی قاضی خان میں ہے:

"إذا غسل المیت ثم خرج منھ نجاسة لا یعاد الغسل."

(کتاب الصلاۃ، ج:1، ص:165، ط:دار الکتب العلمية)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"(فصل في التعزير) وهو تأديب دون الحد ويجب في جناية ليست موجبة للحد كذا في النهاية. وينقسم إلى ما هو حق الله وحق العبد. والأول يجب على الإمام ولا يحل له تركه إلا فيما إذا علم أنه انزجر الفاعل قبل ذلك ويتفرع عليه أنه لا يجوز إثباته بمدع شهد به فيكون مدعيا شاهدا إذا كان معه آخر كذا في النهر الفائق.

قالوا لكل مسلم إقامة التعزير حال مباشرة المعصية وأما بعد المباشرة فليس ذلك لغير الحاكم قال في القنية رأى غيره على فاحشة موجبة للتعزير بغير المحتسب فللمحتسب أن يعزر المعزر إن عزره بعد الفراغ منها كذا في البحر الرائق."

(كتاب الحدود، فصل في التعزير،  ج:2، ص:167۔ ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102312

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں