بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے روزوں کا فدیہ میت کے بھائی یا بیٹی کو دینا کیسا ہے؟


سوال

میرے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا ہے،اس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی  قضا ہے، اور اس کا  فدیہ ادا کرناہے۔ کیا یہ فدیہ مردے کے بھائی یا اس کی شادی شدہ بیٹی کو دینا جائز ہے ، اگر وہ مفلس اور غریب ہو؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں میت  کے روزوں کا  فدیہ   میت  کے  مستحق بھائی کو دینا جائز ہے، لیکن میت  کی بیٹی کو   دینا جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قوله: ( أي: مصرف الزكاة والعشر) ... وهو مصرف أيضًا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني. "

(كتاب الزكاة، باب المصرف (2/ 339)، ط. سعيد كراتشي)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں