بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مائرہ نام کا معنی و مطلب اور لڑکی کا نام مائرہ رکھنے کا حکم


سوال

کیا مائرہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

عربی میں "مائرہ" لفظ "مائر" کا مؤنث ہے،اس کےمختلف معانی آتے ہیں،(1) لوگوں میں دشمنی اور اختلاف کرانےوالی،(2) اور اہل و عیال کے لیے خوراک وغیرہ کا انتظام کرنے والی،(3)کم عقل اور کم فہم۔

دوسرے معنی کے لحاظ سے یہ نام اگر چہ درست ہے مگر بہتر ہے کہ اس قسم کے  ذو معنی نام سے اجتناب کیا جائے، البتہ "مائرہ" کے بجائے "ماہرہ" نام رکھاجاسکتا ہے، جو کہ "ماہر"  کا مؤنث ہے،جس کا معنی مہارت رکھنے والی ، تجربہ کار،ہوشیار عورت کے آتے ہیں، البتہ   صحابیات  رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنازیادہ بہتر ہے۔

اسلامی ناموں کے حوالہ سے درالافتاء کے ویب سائٹ پر موجود ناموں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، جس کا لنک منسلک ہے:

اسلامی نام

تاج العروس میں ہے:

"‌‌(مأر) {المئرة بالكسر: الذحل والعداوة والنميمة، والجمع المئر.} ومئر الجرح، كسمع: انتقض، نقله الصاغاني."

(تاج العروس، ج:14، ص:86، ط:دارالهداية)

لسان العرب میں ہے:

"مير: الميرة: الطعام يمتاره الإنسان. ابن سيده: الميرة جلب الطعام...والميار: جالب الميرة. والميار: جلابة ليس بجمع ميار إنما هو جمع مائر. الأصمعي: يقال ماره يموره إذا أتاه بميرة أي بطعام، ومنه يقال: ما عنده خير ولا مير، والامتيار مثله، وجمع ‌المائر ميار مثل كفار."

(لسان العرب، ج:5، ص:188، ط:دارصادر)

القاموس المحیط میں ہے:

"المئرة، بالكسر: الذحل، والعداوة، والنميمة. ومئر الجرح، كسمع: انتقض، وـ عليه: اعتقد عداوته."

(القاموس المحىط،ص:473، ط:مؤسسة الرسالة للطباعة)

المعجم متن اللغۃ میں ہے:

"‌المائر: الرجل اللين الخفيف العقل: السهم الخفيف."

(العجم متن اللغة،ج:5، ص:366، ط:دارمكتبة الحیاة)

القاموس الوحیدمیں ہے:

"مَارَ اهلَه ...مَيراً: گھر والوں کے لیے خوراک مہیا کرنا۔هو مَائِر۔ ج:مُيار۔"

(القاموس المحيط ، ص:1595،ط:اداره اسلاميات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں