بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وائس میسج پر تین دفعہ"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"کہنے کا حکم


سوال

میں نے اپنی بیوی کو وائس (Voice) پر کہا "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" تین دفعہ کہا، بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی کزن کو یہ وائس (Voice) سنائی، میں نے خود نہیں سنی، تو کیا شرعاً طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں شرعاً تینوں طلاق واقع ہوچکی ہیں، نکاح ختم ہوچکا ہے، اب دونوں کا ایک ساتھ رہنا جائز نہیں،دوبارہ نکاح بھی نہیں ہو سکتا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإن کان الطلاق ثلاثًا في الحرة و ثنتین في الأمة لم تحل له حتی تنکح زوجًا غیره نکاحًا صحیحًا و یدخل بها ثم یطلقها أو یموت عنها"۔

(کتاب الطلاق: 1/ 473، ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144304100976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں