بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہزیہ نام


سوال

’’مہزیہ‘‘ (mahziya)  نام کا تلفظ کیا ہے؟ اور مہزیہ نام کا معنی کیا ہے؟ کیا مہزیہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’’مہزیہ‘‘  نام کا معنی کسی لغت کی کتاب میں نہ مل سکا، اس کے بجائے  "مازیہ " نام رکھا جا سکتا ہے جس کا معنیٰ ہے:  فضیلت/ برتری/ فوقیت/ کرم و مہربانی۔

اور اگر اس لفظ کو "ذال" کے ساتھ لکھا جائے یعنی "مہذیہ" تو اس صورت میں اس کے اصلی حروف "ہذی" ہوں گے اور اس کا معنی ہے غیر معقول کلام کرنا، اس معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ نام رکھنا مناسب نہ ہو گا۔

ناموں میں بہتر یہی ہوتا ہے کہ اچھے با معنیٰ رکھے جائیں یا بچیوں کے نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر نام رکھیں، ایسا کرنا باعثِ برکت ہوتا ہے۔

القاموس المحيط (ص: 1734):

"هَذَى : ي يَهْذِي هَذْياً وهَذَياناً : تَكَلَّمَ بغيرِ مَعْقولٍ لِمَرَضٍ أو غيرِه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200568

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں