بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شام کے وقت ماہواری آگئی تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟


سوال

اگر روزے کے دوران عصر کے وقت عورت کو ماہواری آجائے تو کیا اس دن کا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟

جواب

روزے  کی حالت میں اگر مغرب سے پہلے  پہلے کسی بھی وقت عورت کو حیض آجائے تو اس کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا، اور پاک ہونے کے بعد اس روزے کی قضا رکھنا لازم ہوگا، ایسی عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، البتہ اس کو چاہیے کہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"وإذا حاضت المرأة أو نفست أفطرت، کذا في الهدایة".

(الفتاوی الهندیة، جلد اول، صفحه 228 دارالکتب العلمیة بیروت لبنان)

"وأما في حالة تحقق الحیض و النفاس فیحرم الإمساك؛ لأن الصوم منهما حرام، والتشبه بالحرام حرام".

(طحطاوی علی المراقی : ص : ۳۷۰ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں