بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کی وجہ سے اعتکاف ختم کیا تو کیا پاک ہونے کے بعد ایک دن کی قضا کے بعد نفلی اعتکاف کر سکتی ہے؟


سوال

 اگر رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنے کے 2 دن بعد حیض شروع ہو جائے اور عادت کے مطابق حیض4 دن تک رہے ۔اس کے بعد غسل کر کے ایک دن کا اعتکاف قضا کی نیت سے کرے۔ اب رمضان کے جو باقی دن رہ جائیں اس میں نفلی اعتکاف کی نیت کر کے باقی کے دن اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ماہواری کی وجہ سے فاسد شدہ اعتکاف کی رمضان میں ہی پاک ہوجانے کے  بعد  ایک دن رات کی قضا کرلے، اور  بقیہ ایام مذکورہ خاتون نفلی اعتکاف کر سکتی ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وَلَوْ حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِي حَالِ الِاعْتِكَافِ فَسَدَ اعْتِكَافِهَا؛ لِأَنَّ الْحَيْضَ يُنَافِي أَهْلِيَّةَ الِاعْتِكَافِ لِمُنَافَاتِهَا الصَّوْمَ وَلِهَذَا مُنِعَتْ مِنْ انْعِقَادِ الِاعْتِكَافِ فَتُمْنَعُ مِنْ الْبَقَاءِ". (كِتَابُ الِاعْتِكَافِ، فَصْلٌ رُكْنُ الِاعْتِكَافِ، ٢ / ١١٦، ط: دار الكتب العلمية) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202720

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں