بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری مکمل ہونے کے بعد خون جاری ہو گیا


سوال

ایک خاتون کی طہر کی عادت 30  دن ہے،  ماہواری کے ایام 7 ہیں،  لیکن اس دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ماہواری 10 دنوں تک رہی ہے،  دسویں دن غسل کیا،  پھر 3 دن بعد دوبارہ خون آنا شروع ہو گیا،  اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ استحاضہ کب تک رہے گا اور کب حیض شمار ہو گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں    ماہواری  کے دس دن مکمل ہونے  کے تیسرے دن سے آنے والا خون اگر مسلسل جاری رہا  اور اگلے  ماہ عادت کے مطابق ماہواری کے  ایام  آنے تک نہ رکا تو ایسی صورت میں  استحاضہ کے تیس دن مکمل کرنے کے بعد دس دن حیض کے شمار کرے گی۔ 

اور اگر کوئی دوسری صورت پیش آئی تو اس وقت دوبارہ سوال ارسال کرکے یا کسی مستند مفتی سے مسئلہ معلوم کرلیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں