بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے غسل کے بعد پھر خون آگیا


سوال

مجھے حیض آیا اور میں نے پانچویں دن غسل کرلیا اور روزہ رکھ لیا، کیوں کہ مجھے  چوتھے دن دوپہر کے بعد سے کچھ نہیں آیا تھا، لیکن ابھی کچھ دیر پہلے بالکل تھوڑا سا خون ملا سفید پانی آیا، جس کا رنگ نہ ہی خون کا تھا اور نہ ہی سفید ، سوال یہ ہے کہ کیا مجھے دوبارہ غسل کرکے پاک ہونا ہو گا یا وہ غسل کافی تھا، نیز مجھے پانی کی بھی شکایت رہتی ہے!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر ایسا دس دن مکمل ہونے سے پہلے ہوا ہے اور دس دن کے اندر خون بند ہوگیا تو  آپ کو دوبارہ غسل کرکے پاک ہونا ہوگا، اور اس دوران  جو روزے  رکھے ان کی قضا لازم ہوگی۔ البتہ اگر ایسا دس دن مکمل ہونے کے بعد ہوا ہو تو  آپ کا پہلا غسل کافی ہوگا، دوبارہ پاک ہونے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200206

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں