بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مہروز یا زارش نام رکھنے کا حکم


سوال

 کیا زارش یا مہروز نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

"زارش " نام کا معنی تلاش کے باوجود نہ مل سکا ،"مہروز " یہ فارسی زبان میں "ماہ" اور" روز"  کا مخفف  ہے ،"ماہ "کا معنی مہینہ یا چاند ،اور" روز"  کا معنی ہے دن، اس کا معنی ہوا: دن کا چاند، یہ ایسا معنی نہیں  ہے کہ اسے ملحوظ رکھ کر نام رکھا جائے، اور نہ ہی اسلامی معاشرہ میں بطور نام کے مستعمل ہے، البتہ فارسی میں  اس سے ملتا جلتا نام "ماہرُو"ہے ،اس  کا مطلب ہے چاند جیسا چہرہ، یہ حُسن اور خوبصورتی سے کنایہ ہے ،یہ نام معنی کے اعتبار سے اگرچه درست ہے   ،لیکن بہتر یہی ہےکہ بچوں کے  نام    انبیاءعلیہم السلام ،حضرات صحابہ رضوان اللہ علیہم أجمعین  یا  اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پر  رکھے جائیں ،یا ایسے نام رکھے جائیں جو کم از کم  معنی کے اعتبار سے اچھے ہوں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراهیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم ،ج:5،ص:362،ط:دار الفکر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144503102850

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں