بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مہرمہ نام رکھنے کا حکم


سوال

میں اپنی پوتی کانام مہرمہ وہاب رکھنا چاہتاہوں، اس کے کیا معنی ہیں؟ یہ نام ٹھیک ہے؟

جواب

مہرمہ دو لفظوں سے مرکب ہے، مہر اور ماہ، دونوں فارسی زبان کے لفظ ہیں، مہر کے معنی سورج اور ماہ کے معنی چاند کے ہیں، مہرمہ کا معنی ہے، سورج چاند، لہذا مہرمہ وہاب نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ صحابیات و تابعات رضوان اللہ علیہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسمائكم. رواه أحمد وأبو داود."

(کتاب الآداب، باب الاسامی، ج: 3، ص: 1347، ط: المکتب الاسلامی)

فیروز اللغات میں ہے:

"مِہر: (ف، ا، مث) آفتاب، سورج، شمس۔"

(ص: 1322، ط: فیروز سنز، لاہور)

و فیہ ایضاً:

"ماہ: (ف، ا، مذ) چاند، قمر، ماہ تاب، چندر مان۔"

(ص:  1190، ط: فیروز سنز، لاہور)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں