بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مہر فاطمی کا موجودہ حساب کیا ہے؟اور اس کے معلوم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال

مہر فاطمی کا موجودہ  ریٹ کیا ہے؟اور حساب معلوم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ 

جواب

مہر فاطمی(500درہم) کی موجودہ زمانے میں مقدار معلوم کرنے کے دو طریقے ہیں:

1) 500درہم کی مقدار موجودہ وزن کے اعتبارسے  ایک کلو، پانچ سو تیس (۵۳۰)گرام، نوسو (۹۰۰)ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے،لہذا مذکورہ وزن کے مقابلے میں جتنی چاندی آئے ،اس سے مہر فاطمی کی مقدار معلوم ہوجائے گی۔

2)مہر فاطمی قدیم تولہ  کے اعتبار سے ایک سو اکتیس تولہ چار آنہ(131.25) چاندی یا اس کی قیمت  ہے،لہذا 131.25 تولہ کے مقابلے میں جتنی چاندی آئے،اس سے مہر فاطمی کی مقدار معلوم ہوجائے گی۔

چاندی  کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، آج (24-07-2023)کراچی میں   ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً چھبیس سو، چھتیس روپے (2636) روپے ہے، اس حساب سے مہر فاطمی کی قیمت  تین لاکھ،پینتالیس ہزار،نوسو،پچھتر روپے (3,45,975 ) روپے بنے گی۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي سلمة بن عبد الرحمن؛ أنه قال: سألت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم:كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: كان صداقه لأزواجه ثنتي عشرة أوقية ونشا. قالت: أتدري ما النش؟ قال: قلت: نصف أوقية. قتلك خمسمائة درهم. فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لأزواجه".

(كتاب النكاح، باب الصداق، ج:2، ص:1042، رقم:1426، ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144501100462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں