بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم خواتین سے ملاقات اور سر کی قسم کھانا


سوال

1. محرم عورت کے ساتھ ملاقات جائز ہے یانہیں؟

2.  اگرکوئی خاوند اپنی بیوی سے کہے کہ آپ کے بیٹے کی سر کی قسم میں آپ سے بات نہیں کروں گا توکیا اس سے قسم واقع ہوتاہے؟

جواب

1۔ آدمی کا اپنی محرم خواتین مثلاً والدہ، بہن، خالہ، پھوپھی، بھانجی، بھتیجی، نانی اور دادی وغیرہ سے ملنا، بات چیت کرنا اور ان سے ملاقات کرنا جائز ہے۔

2۔ اللہ  تعالیٰ کے  نام اور صفات کے سوا کسی اور کی قسم کھانا سخت گناہ ہے، مثلاً :  باپ کی قسم، رسول کی قسم، کعبہ کی قسم، اولاد کی قسم، بھائی کی قسم یا اولاد یا والدین کے سر کی قسم وغیرہ۔ اگر کسی اور  کی قسم کھائی تو شرعاً  یہ قسم نہیں ہوتی۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر کسی شخص نے بیٹے کے سر کی قسم کھائی تو یہ قسم منعقد ہی نہیں ہو گی۔

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

 "من کان حالفاً فلیحلف بالله أو لیصمت".

(جو قسم کھانا چاہے تو وہ اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے) ( بخاری ومسلم)

"عن ابن عمر رضي الله عنه قال : قال رسول الله ﷺ :  من حلف بغیر الله فقد أشرک".( الترمذی)

ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جس نے اللہ کے علاوہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200804

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں