بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

محمود حسن نام رکھنا


سوال

 "محمودالحسن" یا "محمودحسن" ان دونوں میں سے درست نام کون سا ہے؟ نیز اُس مرکب نام کا معنی بھی بتا دیں۔

جواب

”محمود حسن “ یہ دو اسموں سے مرکب ہے،  "محمود"  حضورصلی اللہ علیہ وسلم  اور کئی صحابہ کا نام هے، اس کا معنی  ہے : ” قابل تعریف “، اور "حسن" بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے ہے، رسول اللہ ﷺ نے خود اپنے نواسے کا یہ نام رکھا تھا،  اس کا معنی ہے:” خوبصورت“، اور جس طرح مفرد نام رکھنا جائز ہے، اسی طرح دو اسموں سے مرکب نام رکھنا بھی جائز ہے، لہذا ”محمود حسن“ یا ”محمود الحسن“ دونوں طرح نام رکھنا درست ہے۔

نزهة الخواطر وبهجة المسامع والنواظر ميں هے:

"مولانا محمود حسن الديوبندي  المعروف بشيخ الهند  الشيخ العالم الكبير العلامة المحدث محمود حسن بن ذو الفقار علي الحنفي الديو بندي، أعلم العلماء  في العلوم النافعة، وأحسن المتأخرين ملكة في الفقه وأصوله، وأعرفهم بنصوصه وقواعده. ..الخ."

(الإعلام بمن في تاريخ الهند من الأعلام، الطبقة الرابعة عشرة في أعيان القرن الرابع عشر ،8 / 1377، ط: دار ابن حزم - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں