بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہرہ نام رکھنے کا حکم


سوال

ماہیرا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ تلاش کے باوجود عربی اور  اردو لغات میں ماہیرا لفظ تو نہیں ملا ،البتہ عربی زبان میں ماہرہ لفظ ملتا ہے جو ماہر کا مؤنث ہے،جس کا معنی مہارت رکھنے والی ، تجربہ کار،ہوشیار عورت کے آتے ہیں ،اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے ،البتہ   صحابیات  رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنازیادہ بہتر ہے۔

قاموس الوحید میں ہے:

"مهر الشئ وفيه وبه ،مهارة:کسی کام میں ماہر اور ہوشیار ہونا۔مهر في العلم و الصناعة وغيره: علم اور ہنر وغیرہ میں ماہر ہونا۔"

(مادہ:مہر،1588/2،ط:ادارۂ اسلامیات لاہور)

فیروز اللغات میں ہے:

"ماہر:کاملِ فن ،زیرک ،تیز فہم ،2: واقف کار،تجربہ کار۔"

(مادہ میم ،الف ،1191،ط: فیروز سنز )

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100213

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں