بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہد/ زید/ افنان/ سدیس نام رکھنے کا حکم


سوال

مہد،زید،افنان،  سدیس کے معنی بتا دیں!

جواب

1: "مَهْد " کے معنی  ہیں : بچہ کا گہوارہ  ( بچوں کا جھولا) ،  نرم وہم وار زمین ج : مھود۔ 

 (القاموس الوحید، المادّہ: مہد، ص:1588، ط:ادارۃ الاسلامیات)

بچے کا نام مہد رکھنا جائز ہے۔

2:"زَید" کا معنی ہے: زائد۔

    (القاموس الوحید، المادّہ:زید، ص: 730، ط:ادارۃ الاسلامیات)

زید متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام ہے، لہذا بچے کا نام زید رکھنا نہ صرف افضل ہے،  بلکہ متعدد صحابی رسول ﷺ  کا نام ہونے کی وجہ سے باعثِ برکت بھی ہے۔

3: "اَفنَان" فَنَن کی جمع ہے، جس کے اردو میں معنی : درخت کی سیدھی شاخ۔  (القاموس الوحید، المادّہ:فن، ص: 1257، ط:ادارۃ الاسلامیات)

بچے کا نام افنان رکھنا جائز ہے۔

4: "سُدَيْس" کا معنیٰ ہے: کسی چیز کا چھٹا حصہ،  نیز   سُدَيْس ایک صحابی کا نام بھی ہے، لہذا بچے کا نام سدیس رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں