بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مہندی کی رسم


سوال

ہمارے  دیہات  میں رواج  ہے  کہ شادی سے کچھ دن پہلے عورتيں جمع ہوکر بیٹی والوں کےگھرجاتی ہیں اورکچھ سامان کھانےپینےکا دیتی ہیں، اس کو مہندی  کہتے ہیں،  کیا یہ درست  ہے؟

جواب

عام طور پر مہندی کی رسم جن لوازمات کے ساتھ ادا کی جاتی ہے،  ان لوازمات کے ساتھ اس رسم کو ادا  کرنا اور اس میں شرکت کرنا جائز نہیں؛ کیوں کہ اس میں  ہندوانہ رسموں کی نقل کی جاتی ہے، اس  میں جوان لڑکے  اور لڑکیاں   شوخ رنگ کے لباس پہنے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں،  اس میں  غیر ضروری مال خرچ کیا جاتا ہے،  نیز اس میں تصویر کشی کی جاتی ہے، ان امور  کی وجہ سے مہندی کی رسم قابلِ ترک  ہے۔

البتہ اگر مذکورہ بالا منکرات  میں سے کوئی منکر نہ ہو، بس چند خواتین جمع ہو کر  لڑکی کے گھر جا کر اُن کو کچھ ہدایا پیش کرتی ہوں، اور اس کو لازم نہ سمجھا جاتا ہو،  اگر کوئی نہ کرے تو اس کو لعن طعن بھی نہ کیا جاتا ہو تو اس قسم کی محفل کا انعقاد شرعاً جائز ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں:

شادی کی رسمیں


فتوی نمبر : 144207200562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں