بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہم نام کا معنی اور حکم


سوال

بچی کے لیے ماہم نام کیسا ہے؟اس نام کے بارے میں تفصیل سے بتادیں۔

جواب

ماہم کوئی مستقل لفظ نہیں، بلکہ فارسی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے، "ماہ" جس کے معنے چاند کے ہیں اور لفظ" م" فارسی میں بطورِضمیر استعمال ہوتا ہے، جو لفظ کے آخر میں آ کر  متکلم کے معنی دیتا ہے ، لہذا فارسی زبان میں ماہم کا معنی ہے  میرے چاند،اس نام میں معنی کے لحاظ سے خرابی نہیں ،لیکن بہتر یہ ہے کہ  بچیوں  کے لیے  صحابیات اور صالحات   کے ناموں  میں سے نام  منتخب کیا جائے،نیز ناموں کے سلسلے میں راہ نمائی کے لیے ہماری جامعہ کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے :اسلامی نام

 فیروز اللغات میں ہے :

"ماہ:چاند،قمر،مہینہ۔"

(م ا ہ،ص969،ط:فیروزسنز پرائیوٹ لمیٹڈ ،سن طباعت 2004)

و فیہ ایضاً:

"م:فارسی ابجد کا اٹھائیسواں حرف،عربی کا چوبیسواں اور اردو کا اکتیسواں -ابجد کے اعداد کے لحاظ سے اس کے چالیس عدد ہیں ،حرف میم لفظ کے آخر میں آ کر متکلم کے معنی دیتا ہے  مثلاً دیدم میں نے دیکھا......"

(م،ص960،ط:فیروزسنز پرائیوٹ لمیٹڈ،سن طباعت 2004)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں