بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہارانی نام رکھنا


سوال

بچی کا نام مہا رانی رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’رانی‘‘ کامعنیٰ ہے:’’ملکہ، راجا کی بیوی‘‘، یہ لفظ معزز ہندو عورتوں کے خطاب کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

(از: فیروز اللغات، ر، الف، ص: 700، ط: فیروز اینڈ سنز)

’’مہا رانی ‘‘ کا معنیٰ ہے، ’’بڑی رانی، بڑے رتبہ کی عورت، شہنشاہ بیگم، ملکہ معظمہ، وہ رانی جو خود حکومت کرتی ہو۔‘‘

(از: اردو (ایڈوانس) لغت)

معنیٰ کے اعتبار سے اس لفظ میں تو خرابی نہیں ہے، البتہ اس لفظ کا عام استعمال چوں کہ ہندؤوں معزز خواتین کے لیے بطورِ خطاب ہوتا ہے، اسی لیے یہ نام نہ رکھا جائے؛ بلکہ   بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام کسی صحابیہ کے نام پر رکھا جائے۔

اسلامی ناموں کی فہرست کے بارے میں جاننے کےلیے مندرجہ ذیل لنک استعمال کیجیے:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں